پاکستان کی ٹک ٹاک ماڈل کو جاپان سے آفر

پاکستان کی ٹک ٹاک ماڈل کو جاپان سے آفر

فائل فوٹو


ٹک ٹاک پر پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی جنت مرزا کو جاپان کی اشتہار بنانے والی کمپنیوں سے ماڈلنگ کی آفر ہوئی ہے۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔

انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔

پاکستانی لڑکی نے  ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔

اپنی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی۔ دو سالوں میں پچیس لاکھ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے اور ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں۔


متعلقہ خبریں