ہشیار: سب سے بڑا تہہ دار گلیکسی-6 موبائل آج فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا

ہشیار: سب سے بڑا اور تہہ دار موبائل فون آج فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: موبائل فونز کے حوالے سے دنیائے الیکٹرانک کا بڑا نام سام سنگ آج (بروز جمعہ) اپنا تہہ دار (فولڈ) موبائل فون گلیکسی-6 کو جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ الیکٹرانک کمپنی کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں اپنے نئے موبائل فون کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بھی فروخت کے لیے پیش کردے۔

نئے تہہ دار موبائل فون میں جدید ترین 5- جی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گیلکسی فولڈ اپنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون ہے جو ایک کتاب سے مشابہ ہے اور اسی کی طرح کھلتا و بند ہوتا ہے۔ موبائل فون کھلنے کے بعد تقریباً7.3 انچ کا ہوتا ہے۔

سام سنگ کے مطابق صارفین کو اس میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اسکرین پر بیک وقت تین ایپلی کیشنز کھول سکیں گے جو ان کے لیے آسانی کا سبب ہوگی۔

موبائل فون کا پراسیسر 8 کور کا ہے جب کہ سامنے دس میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک 16 اور دوسرے دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔

تہہ دار موبائل فون میں 12 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے 512 کی جی بی کی چپ بھی لگائی گئی ہے۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دلا یا ہے کہ اول تو اسکرین میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص پیدا نہیں ہوگا کیونکہ اسے سخت جانچ پڑتال کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے لیکن اگر بالفرض محال کسی بھی قسم کا نقص آیا تو کمپنی ازخود مرمت کے 70 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔


متعلقہ خبریں