یوم دفاع ویکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں ٹی 20 میچ

یوم دفاع ویکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں ٹی 20 میچ جاری

مظفر آباد: یوم دفاع پاکستان ویکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان ٹی 20 میچ کا کھیلا جا رہا ہے۔

پی سی بی چیئرمین الیون کی قیادت سرفراز احمد جبکہ آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے نو منتخب کوچ کم چیف سیلکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہیں۔ میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اسٹیڈیم  میں موجود ہے۔

31 people are talking about this

دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق ،عثمان شنواری، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف شامل ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید، چئیرمین پی سی بی احسان مانی، سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹر شہلا وقار ودیگر میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بورڈ ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے اور رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ بھی مظفرآباد میں کروارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں