’سیکنڈ اسٹرائیک کیپیبیلیٹی‘ سے کیا مراد ہے؟


پاکستان اور بھارت ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بعد دونوں ملک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ کی صورت میں جوابی حملہ کرنے کی صلاحیت کو حربی اصطلاح میں ’سیکنڈ اسٹرائیک کیپیبیلیٹی‘ کہا جاتا ہے۔

پاکستانی قیادت واضح کر چکی ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جبکہ ایٹمی صلاحیت صرف اپنے دفاع کے لئے ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کچھ روز پہلے بھارت کی ایٹمی حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ دیا تھا۔

نیوکلئیر امور کی ماہر ماریہ سلطان کے مطابق پاکستان کے پاس ’سیکنڈ اسٹرائیک‘ کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔

جنگی حکمت عملی میں ایٹمی ہتھیاروں کا مؤثر استعمال دور جدید کی جنگوں میں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

دفاعی امور کے ماہر  ڈاکٹر ظفر نواز جسپال  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہمہ جہتی ڈیلیوری سسٹم موجود ہے۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان کے ایٹمی ہتھیار اور میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین اور بھارت سے بہت بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں