جی آئی ڈی سی کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی ) کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل نے عدالت سے جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ  گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے لہذا انہیں جلد سماعت کیلیے لگایا جائے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) آرڈیننس واپس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرڈیننس حالیہ تنازع، شفافیت اور گڈ گورننس کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس لیا گیا ہے۔ حکومت عدالت میں جی آئی ڈی سی سے متعلق فیصلے کا انتظار کرے گی۔

 

HUM News@humnewspakistan

لائیو: وزیراعظم کا جی آئی ڈی سی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ https://www.pscp.tv/w/cD-SIjFBbVF6T3J4bGxnS2V8MXpxS1ZFeWxPUUx4QhA6_aP_4dL6JhZjdrajpl_iREDHQF7Ax8jT3CoI5vaL 

HUM News @humnewspakistan

لائیو: وزیراعظم کا جی آئی ڈی سی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

pscp.tv

See HUM News’s other Tweets

واضح رہے کہ جنوری 2012 سے دسمبر 2018 تک جی آئی ڈی سی کی مد میں 417 ارب روپے تھے جسے وزیر اعظم نے آرڈیننس کے ذریعے معاف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں