معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والا پولیس افسر جیل منتقل


لاہور میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی کرنے پر گزشتہ روز  گرفتار ہونے والے اے ایس آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا، ملزم کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے۔

گرفتار اے ایس آئی آصف کوآج لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا جس کے بعد اسے جیل منتقل کردیا گیا، ملزم نے گزشتہ روز آئی جی آفس کے باہر داد رسی کیلئے آئی اسی سالہ خاتون سے بدسلوکی کی تھی ۔

کندن بی بی نامی معمر خاتون نے آئی جی پنجاب سے ملنے پر اصرار کیا تو آصف نے نہ صرف ان کی چھڑی چھین کر زمین پر دے ماری بلکہ  دھمکیاں بھی دیں۔

سائل کے خاتون ہونے کا لحاظ نہ ہی بڑھاپے کا کوئی احساس اکھڑ  مزاج  پولیس  اہلکار  بوڑھی اماں  سے مسلسل بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں  بھی دیتا رہا۔

سوشل میڈیا پرواقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعدانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے آصف کو معطل کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیاتھا۔

معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: معمر خاتون سے بد تمیزی: پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج


متعلقہ خبریں