حکومت نے محرم میں چھ چھٹیوں کی تردید کردی


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے محرم الحرام کے دوران 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک چھٹیوں کے اعلان کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس کے مطابق حکومت نے چھ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم آج حکومت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔

حکومت نے یہ ہدایات اپنی ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کیں جن میں نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔


متعلقہ خبریں