پارلیمان کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نےمجلس شوری(  پارلیمنٹ ) کامشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، مشترکہ اجلاس 12ستمبر جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 13ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ۔ 

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 12ستمبر 2019بروزجمعرات شام 5بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر بروز جمعہ  صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1اور آرٹیکل 56کی شق 3کے  تحت طلب کیا ہے۔

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر 2019بروز جمعہ صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیاہے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ٓئین کے آرٹیکل 54کی شق 1کے تحت طلب  کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کا اعلان 19اگست کو ہوا مگر 29اگست کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

آئین پاکستان کے تحت صدر مملکت جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں تو پارلیمانی سال کا آغاز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس  پاکستان کے نومنتخب ایوان زیریں (قومی اسمبلی) اورایوان بالا (سینیٹ) کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر 2018 کو منعقد ہوا جس سے نومنتخب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا تھا۔  14ستمبرکو قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست  کو طلب کرلیا گیا


متعلقہ خبریں