وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا

وزیر اعطم کی زیرصدارت اہم کابینہ اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس میں وہ  اپنے دورہ امریکہ کے منصوبے کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لینگے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشنز آرڈیننس 2019 کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ بھی لے گی۔

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق  بھی کی جائے گی۔

سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرے گی ۔

ائرلائن کے لئے نئے فضائی لائسنس کی منظوری اور ایک لائسنس کو منسوخ  کرنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

وفاقی کابینہ لیجیسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 28 اور 29 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

پاکستان تمباکو کنٹرول کے ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی کابینہ کےایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ محکمہ موسمیات کی منٹیننس سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیدی


متعلقہ خبریں