درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی

درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی

فائل فوٹو


کراچی: تیل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ستمبر کے لیے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی ایل این جی گیس کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

جاری کردی نوٹی فکیشن کےمطابق سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت10.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ سوئی نادرن کے سسٹم پر 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر0.36 ڈالر کم کیے گئے تھے۔

سوئی ناردرن سے کے لیے ایل این جی کی قیمت مئی میں 11.01اور جولائی میں 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

اگست میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور جولائی میں 11.37 ڈالر مقرر تھی۔


متعلقہ خبریں