پشاور زلمی کی پہلی وکٹ گر گئی


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ گر گئی ہے۔

زلمی اوپنر کامران اکمل چار کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ہیں۔

میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی اوپنرز کامران اکمل اور تمیم اقبال اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو محتاط انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا۔

کامران اکمل محمد عرفان کی گیند پر ہردوس ویلجوئن کو کیچ تھما کر چلتے بنے۔

اس وقت کریز پر ڈیوائن سمیتھ اوپنر تمیم اقبال کا ساتھ دینے کو موجود ہیں۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 14ہے۔

پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئنز پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں