معروف اداکار عابد علی سپرد خاک

عابد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

فائل فوٹو


کراچی: معروف اداکار عابد علی کو بحریہ ٹاون کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ عاشق مسجد بحریہ ٹاون میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عابد علی کی صاحبزادیوں ایمان علی، رحمہ علی اور دیگر خواتین نے مرحوم کا آخری دیدار کیا۔ اس سے پہلے مرحوم کے جسد خاکی کو سردخانے سے بحریہ ٹاون منتقل کیا گیا تھا۔

معروف اداکار دو ماہ سے یرقان میں مبتلا تھے اور ان کا انتقال طویل علالت کے بعد گزشتہ شب نجی اسپتال میں انتقال ہوا۔

اداکار عابد علی نے دشت، دوسرا آسمان، وارث اور مہندی سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار ادا کیا۔ انہوں نے فلم ہیر مان جا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جو آج کل سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

عابد علی 29 مارچ 1952 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے، صدر پاکستان نے 1985 میں انہیں پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا۔

 


متعلقہ خبریں