ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ

ڈالر

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.70 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔


متعلقہ خبریں