یونیورسٹی آف بلتستان مالی مشکلات کا شکار


سکردو:گلگت بلتستان کی واحد جامعہ یونیورسٹی آف بلتستان مالی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ 

وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے نام مالی معاونت کے لیے تحریری درخواست لکھ دی ہے۔

درخواست میں لکھا گیاہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے لیے مالی پیکج کا،اعلان کیا جائے تاکہ یونیورسٹی کو مالی مشکلات سے نکلنے میں مدد ملے ۔وزیر اعلیٰ کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹی کے مالی مسائل کابھی ذکر کیاگیا ہے ۔

وی سی نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ ہائر ایجویکشن کمیشن نے 2019 2020 کے فنڈز میں کٹوتی کی ہے اس وجہ سے ملک کی تمام چھوٹی بڑی جامعات کوسخت مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

وی سی نے کہاہے کہ بلتستان یونیورسٹی ابتدائی مرحلے میں ہے اس مرحلے میں نومولود یونیورسٹی کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے ۔

وائس چانسلر نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے درخواست کی ہے کہ  بلتستان یونیورسٹی کی بروقت مالی معاونت کی جائے تاکہ درس و تدریس اور تحقیق کے تمام امور جاری رکھے جا،سکیں ۔

وائس چانسلر نے خط کے ذریعے دیگر اراکین گلگت بلتستان سے بھی مالی معاونت کی درخواست کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:  یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی فیسوں میں کئی  سو فیصد اضافہ


متعلقہ خبریں