پشاور زلمی کا دوسرا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ہے۔

اوپنر بلے باز تمیم اقبال گیارہ رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے کامران اکمل چار کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس وقت کریز پرمحمد حفیظ،ڈیوائن سمیتھ  کا ساتھ دینے کو موجود ہیں۔ ٹیم کا مجموعی اسکور تین اوورز میں 22 ہے۔

پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاحی میچ گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئنز پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں