سندھ: وفاقی اور صوبائی وزیر کی اہم ملاقات، ملکر کام کرنےپر اتفاق


وفاقی وزیر فیصل واوڈا  کراچی  میں بلدیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کے پاس پہنچ گئے۔کہا کہ  مخالفتیں بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ 

ناصر شاہ نے کہا  کہ  کراچی کی صفائی کررہے ہیں۔ پندرہ تاریخ کے بعد نئی پالیسی دیں گے۔ دونوں نے  ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا بھی  کھل کر اعتراف کیا۔

 وفاقی وزیر فیصل واوڈا   نے سندھ سیکریٹریٹ میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ سے ملاقات کی۔

اس اہم سیاسی ملاقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیاسی حریف  مل کر کام کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ 

اس موقع پرفیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی  کو مل کر صاف کرنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہے۔وزیراعظم نے کراچی والوں سے جو وعدے کئے وہ  پورے کریں گے۔ جو بلدیہ کا حق ہے اسے دیا جائے۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ  نے کہا کہ  کراچی کے مسائل حل کررہے ہیں۔ پندرہ تاریخ کے بعد نئی پالیسی دیں گے۔ کراچی کی جو تصویر پیش کی جارہی ہے،ایسا نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  وفاقی حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہے۔ سندھ میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔ مراد علی شاہ ہی وزیراعلی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں یومیہ کتنا کچرا پیداہوتا ہےاور ٹھکانے کیسے لگایا جاتاہے؟


متعلقہ خبریں