نذیر حسین یونیورسٹی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

نذیر حسین یونیورسٹی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: نذیر حسین یونیورسٹی میں یوم دفاع کے موقع پر پرچم کشائی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

تقریب میں ایک تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا موضوع’نظریہ پاکستان، کشمیر اور پاکستانی نوجوان نسل’ تھا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدقادری نے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سابق سفیر جمیل احمد خان تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔


مقررین نے اپنی تقاریر میں آزادی کے لیے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں اورانسانیت سوز مظالم کیخلاف ان کے ہمت و حوصلے کی داد دی۔

یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش گیا ہے۔

تقریری مقابلے میں شریک نوجوانوں نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات پیش کیے اور شرکا سے داد وصول کی۔

تقریب کے مہمانان خصوصی نے نواجوان شرکا کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت، ایمانداری اور انسانیت سے محبت کی تلقین کی۔

 


متعلقہ خبریں