ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکابورا کا استعمال سودمند قرار

ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکابورا کا استعمال سودمند قرار

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 میں کوکابورا کے گیند کا استعمال سود مند قرار دے دیا۔

کرکٹرز کا مؤقف ہے کہ گیند کی تبدیلی سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کم ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فیصلے سے ہمارے باؤلرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوکابورا کے گیند کا بہتر استعمال کرنا آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوکابورا کے گیند سے جیتنا زیادہ کھیلیں گے ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے کہا کہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں کوکابورا کا گیند متعارف کروانا پی سی بی کا مثبت قدم ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ میں مکمل طور پر کوکابورا کے گیند کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کے مطابق ڈیوک اور گریس کا گیند زیادہ سوئنگ ہوتا ہے جس سے قومی فاسٹ باؤلرز کو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ کوکابورا کے گیند کا استعمال نوجوان فاسٹ باؤلرز کو بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور فاسٹ باؤلر ہمیں بھی اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ ڈیوک کا گیند کتنا زیادہ سوئنگ ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں