حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھ پت جیل منتقل کر دیا گیا

میں جیل میں کیسے رہا یہ میں یا میرا اللہ جانتا ہے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو کیمپ جیل سے کوٹ لکھ پت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ حمزہ شہباز کو منتقل کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔  کوٹ لکھ ہت میں انہیں بی کلاس کی سہولیات دی جائیں گی۔

حمزہ شہباز نے خود کوٹ لکھ پت منتقل کیئے جانے سے متعلق کوئی درخواست نہیں دی تھی۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے آج حمزہ شہباز کی پینتالیسویں سالگرہ کیمپ جیل کے باہر منائی۔  کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کی درازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیمپ جیل کے اسیر مسلم لیگ نون کے نائب صدر حمزہ شہباز کی سالگرہ کارکنوں نے جیل کے باہر منائی۔

لیگی کارکنوں نے نون لیگ لاہور کی قیادت کے ہمراہ کیمپ جیل کے باہر دو بکروں کی قربانی دی اور حمزہ شہباز کی درازی عمر کے لئے دعائیں مانگیں۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے کیمپ جیل میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نیب کا استعمال کر رہی ہے۔ لیگی قائد یا سینئر کارکنوں کو بلا وجہ پکڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کی درخواست مسترد، حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا گیا


متعلقہ خبریں