پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکت،آئی جی پنجاب کا بڑا اعلان

نئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فوٹو: فائل


لاہور: آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان  کی طرف سے  پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا غیر قانونی حراست کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ 

آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جاری شدہ مراسلے میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے زیر حراست ملزمان کی ہلاکت پر اظہار برہمی کیاہے اور مستقبل کے لئے اس قسم کے واقعات کو ناقابل قبول بھی قرار دیاہے۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہاہے کہ  کسی بھی ضلع سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آنے پر متعلقہ ایس پی اور سرکل افسر کے ساتھ ڈی پی او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ کو زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ پر فوری کاروائی کیلئے اسٹینڈنگ  ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے زیر حراست ہلاکتوں کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا کہ  تمام فیلڈ افسران جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: صلاح الدین کی ہلاکت: ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عبوری ضمانت منظور


متعلقہ خبریں