کراچی: ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق


کراچی میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، آج شہر قائد میں چونتیس سالہ متاثرہ شخص  کی بازی ہار گیا۔ رواں سال ڈینگی سے شہر میں یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔

کراچی میں ڈینگی مچھر کے  وار جاری ہیں آج  ایک اور شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔ڈینگی سے متاثرہ چونتیس سالہ سلطان نامی شخص کو گزشتہ روز آغا خان اسپتال لایا گیا تھا۔

اس طرح رواں سال ڈینگی سے متاثرہ آٹھویں شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔شہر قائد میں رواں ماہ اب تک 156 افراد ڈینگی بخار نامی مہلک بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ شہر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کی یہ حالت ہے کہ  صرف ایک روز میں ڈینگی کے 41 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں ۔

رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک 1585 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔شہر میں آئے دن ڈینگی سے متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں لیکن محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے  جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہر قائد میں  ڈینگی بخار سے جانبحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی


متعلقہ خبریں