مصباح کو ہیڈ کوچ بنانے کا مشورہ کس نے دیا


لاہور: سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو نئی ذمہ داریاں سونپنے سے قبل مکی آرتھر سے مشورہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سمجھتے تھے کہ ان کے عہدے پر تعینات شخص کو اگر سلیکشن کا اختیار دیا جائے تو ٹیم کے اور بورڈ کے مسائل میں کمی آ سکتی ہے۔

راشد لطیف کے مطابق مصباح الحق پر دہری ذمہ داری ہے کیوں کہ انہوں نے تینوں فارمیٹس کے لیے موزوں کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے اور ٹیلنٹ بھی تلاش کرنا ہے۔

یاد رہے پی سی بی نے تین سال کے لئے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ تعینات کیا ہے۔

ان کی تعیناتی پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت ہے مصباح کو چیئرمین پی سی بی کیوں نہیں بنایا گیا۔

مصباح کو ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر کی بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جسے کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے سے یہ دونوں عہدے الگ الگ ہی رہے ہیں تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ٹیم اس سلسلے میں مختلف خیالات رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں