بھارت کا چاند پر جانے کا خواب بری طرح چکنا چور

جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، اب صبر کرو اور سونےکی کوشش کرو، فواد چوہدری


ممبئی: بھارت کا چاند پر جانے کا خواب بری طرح چکنا چور ہو گیا، بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہاں پر بیٹھے بھارتی وزیراعظم نریندی مودی سخت مایوسی کے عالم میں اٹھ کر چلے گئے۔

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت کے خلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے سیوان کا کہنا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔

خیال رہے امریکا، روس اورچین کے خلائی مشن چاند پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناکام مشن پر بھارتیوں کو خوب آڑتے ہاتھوں لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جوکام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، اب صبرکرو اورسونےکی کوشش کرو۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مجھےدھمکا رہے ہیں جیسے ان کےچاند مشن کو میں نےناکام بنایا ہو، بھائی کیا ہم نےکہا تھا کہ 900کروڑ لگاو ان نالائقوں پر؟


ان کا کہنا تھا کہ افسوس کنٹرول روم سے بھارتی وزیراعظم کے چلے جانےکا لمحہ دیکھ نہ سکا، غریب عوام کے 900کروڑ روپےضائع کرنے پر لوک سبھاکو پوچھنا چاہیے، مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پرایسےبھاشن دے رہے تھے جیسے خلانورد ہوں۔


متعلقہ خبریں