عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی


اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے دائر کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کی۔

گزشتہ ہفتے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگرا کرنے اور ان سے سرکاری لاٹھی چھیننے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جیل میں مریم نواز کو منڈیلا، کیپٹن صفدر کو تصوف یاد آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خاوند کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے میں جہانزیب اعوان سمیت دیگر دس سے 15 نامعلوم ملزمان بھی نامزد کیے گئے۔

مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر کی پولیس اہلکاروں سے مڈ بھیڑ ہوئی تھی۔

نیب کی تفتیشی رپورٹ میں مریم نواز سے متعلق اہم انکشافات

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چودھری شوگرملز کیس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر اپنی اہلیہ کو دھکم پیل سے بچانے کے لیے ان کے آگے چل رہے تھے کہ ایک موقع پر ان کی اس وقت پولیس اہلکاروں سے مڈ بھیڑ ہوگئی جب انہوں نے کارکنوں کو روکنے پہ اعتراض کیا۔

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ پہ نشر ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف کے داماد نے ہاتھ میں سرکاری لاٹھی پکڑی ہوئی ہے اور وہ پولیس اہلکاروں سے الجھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں