وزیراعظم کا لیجنڈری پاکستانی اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا لیجنڈری پاکستانی اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس ضمن میں ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ میری دعائیں عبدالقادر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ،وہ دنیا کے عظیم اسپنرزمیں سے ایک تھے،۔


انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ڈریسنگ روم کی جان تھے، ان کی حس ِمزاح اور ذہانت سے ٹیم ہمیشہ محظوظ ہوتی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ عبدالقادر کی باؤلنگ کے اعداد وشمار ان کی صلاحیتوں کی درست عکاسی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اگرعبدالقادر موجودہ دور کی کرکٹ میں کھیل رہے ہوتے جہاں فرنٹ فٹ پر بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی دستیاب ہے تو ان کی وکٹوں کی تعداد عظیم آسٹریلین اسپنر شین وارن سے زیادہ ہوتی۔

یاد رہے نامور گگی ماسٹر عبدالقادرکل لاہورمیں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔

عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر کے مطابق اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ عبدالقادر نے 1977 میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا تھا۔

مایہ ناز لیگ اسپنر نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں مجموعی طور پر 368 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور  ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا۔

عبدالقادر پاکستان کرکٹ  ٹیم کے چیف سلیکٹر رہے انہوں نے ایک عرصہ کرکٹ میچوں کے لئے کمینٹری بھی کی ۔

عبد القادر کراچی میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے تھے ۔

عبدالقار نے 6بچوں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ عبدالقادر کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ مرحوم معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے ۔ ان کا  بیٹا عمران قادر ملک سے باہر ہے۔ بیٹے کی ملک واپسی کے بعد انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

وسیم اکرم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دنیا کے کرکٹرز عبدالقادر کو جادو گر کہا کرتے تھے ،  جب انہوں نے میری آنکھ میں دیکھا تو کہا بیس سال تک کرکٹ کھیلو گے۔ میں نے ان پر یقین کیا وہ واقعی جادو گر تھے۔ دنیا عبدالقار کو یاد کرے گی مگر بھولے گی نہیں۔

Wasim Akram

@wasimakramlive

They called him the magician for many reasons but when he looked me in the eyes & told me I was going to play for Pakistan for the next 20 years, I believed him.A Magician, absolutely. A leg spinner & a trailblazer of his time. You will be missed Abdul Qadir but never forgotten

3,969 people are talking about this

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہاہے کہ عبدالقادر کے انتقال پر دلی دکھ ہے۔ میری تمام تر ہمدردیاں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ عبدالقادر نے مجھے 2009 میں سیلکٹ کیا تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ عبدالقادرکی وجہ سے میں نے قومی ٹیم میں کم بیک کیا۔انہوں نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

Legendary leg spinner Abdul Qadir sb passed away. Just got this sad news. The revival of leg spin in cricket is completely credited to him. He inspired a generation of bowlers to take up leg spin.
Inna lillahi wa inna elaihi rajaoon.

Embedded video

1,069 people are talking about this

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ سردارعثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاہے۔


متعلقہ خبریں