پاکستان، سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد: پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہو گی، پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی آن لائن خریداری ہو گی، بعد ازاں نجی کوریئر کمپنی کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی، اس دوران تین ایک روزہ میچ کراچی میں جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی

سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔

اس کے بعد مہمان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے لاہور پہنچے گی جہاں ہفتہ کے روز 5 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہو گا، میچ دوپر تین بجے شروع ہو گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2015 میں زمبابوے کی ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں