صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے

 صلاح الدین کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے

فائل فوٹو


لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونےوالے صلاح الدین کے والد اور اہلخانہ کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت، آئی جی پنجاب عارف نواز اور وکیل صلاح الدین حسان نیازی سمیت دیگرافراد شامل ہیں۔

اس دوران  صلاح الدین کے والد محمد افضال نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دیئے ہیں۔

محمد افضال کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں وہ صلاح الدین جیسے تمام معصوم اور بے گناہوں کو بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صلاح الدین کی قبرکشائی کی جائے تاکہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بیٹے کے قتل میں ملوث ایس پی حبیب کو معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے صلاح الدین کے والد کو شفاف عدالتی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں