ڈی جی آئی ایس پی آر  یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کے شکر گزار

ترجمان پاک فوج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے خاندانوں کے گھر جانے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ  ’ شہدا ہمارا فخر اور ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔ ‘


واضح رہے گزشتہ روز یوم ملک بھرمیں یوم دفاع و شہداء ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ کے ساتھ  منایا گیا۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا  کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ 1947 سے آج تک شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر ملکی سلامتی کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، بہادر خاندانوں کے احساسات دیکھ کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوا،جب تک آپ جیسے بہادر موجود ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، وہاں بھارتی ظلم و بربر یت بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کوکبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم  کشمیر کیلیے آخری گولی آخری سانس آخری سپاہی تک لڑنے کیلیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلیے لمحہء فکریہ ہیں اور ان کے حقوق پر حملہ دنیا کےلیے چیلنج ہے۔

 


متعلقہ خبریں