بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن کےلیے راہ ہموار کی جارہی ہے، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سر براہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشن کےلیے راہ ہموار کی جارہی ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  بھارتی میڈیا 2 پاکستانیوں کو دہشتگرد قرار دے رہا ہے جو  21 اگست کوغلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے

انہوں نے کہا کہ  دونوں پاکستانی شہریوں کوبھارت دہشتگرد قرار دے کرحقائق کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش کررہا ہے کیونکہ گرفتار ہونے والےدونوں افراد  کسان ہیں اور دونوں آزادکشمیر کے شہری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 21 سالہ محمد نظیم اور30 سالہ خلیل احمد سیکٹر حاجی پیرکے قریب غلطی سے ایل اوسی پارکرگئے تھے،27 اگست کو پاک بھارت ہاٹ لائن رابطے میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔

انہوںے کہا کہ  بھارتی حکام نے ہاٹ لائن رابطے پر نہ صر ف دونوں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کااعتراف کیاتھا بلکہ  بھارتی حکام نے قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد دونوں پاکستانیوں کی واپسی کاوعدہ بھی کیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 2ستمبر کو بھارتی میڈیا نے حقائق کومسخ کرکے دونوں افراد کودہشتگرد قرار دے دیا،3اگست کوہفتہ وار ہاٹ لائن رابطے میں بھارتی حکام کوبھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے دوبارہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد معلومات پاکستان سے شیئر کرنے کاوعدہ کیامگر بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے دونوں کسانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنائی،دونوں  پر تشدد کر کے کشمیری کسانوں سے زبردستی بیانات لیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کشمیری کسانوں کو راولپنڈی کے رہائشی ہونے کا بیان دینے پرمجبور کیا گیا،دونوں شہری عام کسان اورایل اوسی کے قریب گاؤں تیرہ بن کےرہائشی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی اقدام یہ ایک اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ کی بنیاد بنانے کی کوشش ہے،پاکستان بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے شواہد کے ساتھ معاملہ اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا الزام پروپیگنڈا ہے، آئی ایس پی آر


متعلقہ خبریں