سندھ میں بارشوں سے فصلوں کی تباہی سے متعلق تفصیلات جاری

کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے کے روز صوبے بھر میں بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق حالیہ بارشوں سے ٖصوبے بھر میں کپاس، چاول، گنا ارو مرچوں سمیت دیگر سبزیوں اور  پھلوں کو نقصان پہنچا۔

وزیر زراعت سندھ  نے  بتایا  کہ  حالیہ  بارشوں  سے  43 ہزار 871  ہیکٹر پر موجود فصلیں تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف کراچی میں 169 ہیکٹر پر سبزیوں اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں پانی کی قلت، سندھ کی فصلوں میں 40 فیصد کمی

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق خیرپور میں کھجور کے 170 ہیکٹر پر فصل متاثر ہوئی جبکہ شہید بینظیرآباد میں 2,400 ہیکٹر پر کپاس اور گنے کی فصل کو نقصان ہوا۔

اسماعیل راہو نے بتایا  کہ سانگھڑ میں کپاس اور سبزیوں کی 4,200 ہیکٹر فصل کو نقصان پہنچا۔ ٹھٹھہ اور سجاول کے 2,700 ہیکٹر پر چاول کی فصل کو نقصان ہوا۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو  نے بتایا کہ  جامشورو میں 5,200 ہیکٹر پر فصل کو نقصان پہنچا.

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز