مقبوضہ وادی میں دس ہزار سے زائد نوجوان گرفتار



اسلام آباد: کشمیریوں کی متوقع تحریک دبانے کے لئے بھارت کا مقبوضہ وادی میں بھیانک کھیل جاری ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئیرفیض نقشبندی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں دس ہزار سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ہم نیوزکے صحافی سرفراز راجا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

فیض نقشبندی نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز کی طرف سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔

کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس  نے بتایا کہ وادی میں شدید بحران پیدا ہوچکا ہے کیونکہ اب وہاں جان بچانے والی ادویات  تک بھی دستیاب نہیں نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: کشمیر:کرفیو کا 33 واں دن،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر کو بولنے دو مہم شروع کردی


متعلقہ خبریں