افسر شاہی کا سرکاری خرچے پر آبائی اضلاع میں چھٹی گزارنے کے مزے ختم


اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے افسر شاہی  کا سرکاری خرچے پر ہفتہ وار تعطلات کے دوران اپنے آبائی اضلاع میں اجلاس  طلب کرنے پر پابندی عائد کردی۔

وفاقی حکومت نے بیورو کریسی پر پابندیوں کے لئے ہفتے کے روز ایک اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج سوموار اور جمعہ کو اپنے آبائی اضلاع میں میٹنگز کاانعقاد نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹریز کواسلام آباد چھوڑنے سے پہلے وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز متعلقہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹریز انچارچ سے اجازت لیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی  جانب سے افسر شاہی کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں