پابندی کے باوجود غیر معیاری بھارتی اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف

غیر معیاری بھارتی اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان نے بھارتی اشیا کی پاکستان درآمد پر پابندی لگائی تو افغانستان اور بھارت کے راستوں غیر معیاری اسمگلڈ شدہ اشیا پاکستان اسمگل کی جانے لگیں۔

خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد نے للا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو  کارروائی کے دوران  کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لیا گیا سامان دو ٹرکوں میں موجود تھا۔

محکمہ کسٹمز کے مطابق قلیل المیعاد بھارتی دودھ ملک شیک، چائے اور ڈیری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت سے ادویات و طبی آلات کی تجارت پر عائد پابندی کا خاتمہ

ممبر کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتے6  کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ کسٹمز نے بھارت اور افغانستان کے راستے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں