’حکومت دس خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے‘


یر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں امر اض سے بچاﺅ کا ذریعہ حفاظتی ٹیکہ جات کی یکساں کوریج ہے، ملک بھر میں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کے مطلوبہ ہدف کے کو یقینی بنایا جائے۔ 

انہوں نےیہ بات آج اسلا آباد میں  بین القومی ادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کے اعلیٰ اجلاس اور مشن  کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں مشن نے ڈاکٹر ظفرمرزا کو دورہ کے نتائج اور پاکستان میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام  بارے اہم سفارشات بھی دیں، مشن  نے وفاقی اور صوبائی پرو گراموں کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے اس موقع پر کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ  حفاظتی ٹیکہ جات کی یکساں کوریج کو  قومی دھارے میں لایا جائے، ہمارے پاس یونیورسل حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بیما ریوں سے بچاﺅ کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وفاق اور صوبوں کو ملکر  حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانا ہوگا،تاکہ  کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات اور  ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اجلاس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا  نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں  ملک بھر کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اولاد خدا کی نعمت ہےاس کو خطر ناک بیماریوں سے بچانا والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔

حکومت پاکستان پیدائش سے لے کر 2 سال کی عمر کے بچوں کے لیے دس خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے۔  حفاظتی ٹیکوں سے بچے دس جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور اس حکومت کا عزم ہے کہ اس ملک کا ہر بچہ صحت مندہو۔اپنے بچوں کو قریبی صحت مرکز یا سرکاری ہسپتال سے مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں’


متعلقہ خبریں