پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

باکسنگ ورلڈ رینکنگ، پاکستانی باکسر 7 سمتبر کو رنگ میں اتریں گے

اسلام آباد: پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے اپنی دوسری باکسنگ ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی ہے۔ 

سپر لائیٹ کیٹیگری میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے  فلپائنی حریف کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا ۔فائٹ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہوئی۔

مقابلے میں کامیابی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں عثمان وزیر نے کہا کہ  میری کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔مستقبل میں بھی اپنے آبائی علاقے گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا ۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے مقابلے سے قبل ایک ماہ کی تربیت بھی مکمل کر لی تھی فلپائن جانے سے قبل ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اب وہ ورلڈ رینکنگ مقابلے کے لیے پرعزم ہیں۔

عثمان وزیرنے  پاکستانی قوم سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقابلہ جیت کر اپنے آبائی علاقے گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: باکسنگ ورلڈ رینکنگ، پاکستانی باکسر 7 سمتبر کو رنگ میں اتریں گے


متعلقہ خبریں