’سندھ کے عوام کے منتخب نمائندے پنجاب کی جیل میں انتقام کا شکار ہیں‘

جعلی اکاونٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت پہنچ گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما  فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں آصفہ بھٹو زرداری ، خاندان کے افراد اور وکلاء سمیت سندھ اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات کرنے والوں میں سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال، وکلاءضیاالحسن لنجار، خان بہادر بھٹی اور غلام مصطفی لغاری شامل تھے۔

ملاقات کے بعد محترمہ فریال تالپور کے وکیل ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ جیل میں عوام کے منتخب نمائندے بھی قانونی حق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور عدالت سے سزایافتہ بھی نہیں وہ صرف عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں لیکن جیل مینوئیل کے مطابق ملنے والی سہولیات سے محروم ہیں۔

ضیالحسن لنجار نے کہا کہ سندھ کے عوام کے منتخب نمائندے پنجاب کی جیل میں انتقام کا شکار ہیں۔ محترمہ فریال تالپور کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور کا پروڈیکشن آرڈر جاری کر چکی ہے اور قرارداد بھی پاس کر چکی ہے مگر سندھ کی منتخب اسمبلی کا آرڈر اور قرارداد کو نہ مان کر سندھ اسمبلی کی توہین کی جا رہی ہے۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کو انتقام کا نشانہ بنا کر ڈرایا نہیں جا سکتا وہ جھوٹے الزامات کا سامنے کرنے کے لئے عدالت میں انصاف کے حصول کے لئے جنگ لڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’جیل کے اندر فریال تالپور کی صحت ٹھیک نہیں’


متعلقہ خبریں