اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

فوٹو: فائل


ملک کے دیگر علاقوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی  ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ شہر اقتدار کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500و سے تجاوز کر گئی۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے مطابق ابتک 15 سو سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پمزاسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں ڈینگی کے 12 سو اور گزشتہ ہفتے کے دوران 300 سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق پمزاسپتال میں 20 ڈینگی سے متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولی کلینک میں لائے گئے مزید دس مریضوں میں ڈینگی  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پولی کلینک میں تاحال41 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی


متعلقہ خبریں