سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بندرکھنےکی سفارش کردی

کل موبائل فون سروس بند رہے گی

فائل فوٹو


کراچی : سندھ حکومت نے نو اور دس محرم کو موبائل  فون سروس بندرکھنےکی سفارش کردی۔ کراچی میں آٹھ سے دس محرم تک ڈبل سواری پربھی  پابندی ہوگی۔

سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )کو سفارش کی ہے کہ نو اور دس محرم کو موبائل سروس بندرکھی جائے۔ سیکریٹری داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو حکومت کی سفارش سے آگاہ کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو سروس معطلی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل سروس معطل رکھی جائے گی۔ آٹھ سے دس محرم تک کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

حفاظتی انتظامات کے تحت آٹھ ،نو اور دس محرم کے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہ کنٹینرز لگاکر سیل کی جائیں گی۔

جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور فضائی نگرانی کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی۔ کراچی میں پولیس کے دس ہزار اور رینجرز کے آٹھ ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی:8،9اور 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے حوالے سے  متبادل روٹ پلا ن جاری

وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا


متعلقہ خبریں