کمار سنگاکارا کی نصف سنچری مکمل


دبئی: 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ سلطان بلے باز کمار سنگا کارا کی نصف سنچری مکمل ہو گئی ہے۔

سنگاکارا نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری کی۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر بلے باز احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس وقت کیرن پولارڈ کپتان شعیب ملک کا ساتھ دینے کو کریز پر موجود ہیں۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 107 ہے۔ جب کہ تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 152رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے آغاز میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

زلمی اوپنرز اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو کھیل کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

اوپنر بلے باز کامران اکمل چار کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی کھاتہ کھولے محمد عرفان کی گیند کا شکار ہو گئے۔

زلمی کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تمیم اقبال تھے۔ جو 22 رنز کے مجموعی اسکور پر گیارہ رنز بنا کر محمد عرفان کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ ٹاپ اسکورر محمد حفیظ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

 


متعلقہ خبریں