بھارت جانے والی تمام پروازیں بند کرسکتے ہیں، وزیر ہوابازی

طیارہ حادثہ، پائلٹ اور ائیرکنٹرولر کی کوہتاہی سے ہوا، وزیر ہوابازی

پشاور: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بھارتی صدر کو پاکستان کے فضائی حدود سے نہیں گزرنے دیں گے۔بھارت جانے والی تمام پروازیں بھی بند کرسکتے ہیں۔

پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست سے کشمیر پر ہندوستان  کا قبضہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں  جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں وہاں چارہزار سیاسی  رہنماؤں کو جیلوں میں بھی  بند رکھا گیا ہے۔

غلام سرور خان کے مطابق بھارتی وزرات داخلہ نے درخواست کی تھی کہ کل بھارتی صدر نے پاکستانی فضاؤں سے آئس لینڈ کیلئے سفر کرنا ہے۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ کل انہیں نہیں گزرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضاؤں سے بھارت آنے اور جانے والی  تمام فلائٹیں بھی ہم بند کرسکتے ہیں۔ اگر ہندوستان باز نہ آیا تو یہ اقدام بھی اٹھا ئیں گے۔

غلام سرور خان کاکہنا تھا کہ بھارتی صدرکو واپسی پر بھی اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی


متعلقہ خبریں