پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

پشاور میں ڈینگی وائرس کی وبا کے حوالے سے محکمہ صحت اور اسپتالوں کے اعداد وشمار میں واضح تضاد دکھائی دے رہاہے، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700 تک پہنچ گئی ہے۔ 

پشاورکے نواحی علاقے سربند،شیخان،بڈھ بیر ، مشتر زئی ،ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔  ڈینگی وائرس کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 ڈینگی متاثرین تاحال خیبر ٹیچنگ  اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اگست سے اب تک 1700 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جبکہ ڈی جی صحت شہر میں صرف 486 ڈینگی کیسز سامنے آنے پر بضد ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے اسپتالوں کوڈینگی کے مزید اعداد شمار میڈیا کو دینے سے منع کردیا گیا ہے۔

ڈی جی محکمہ صحت خیبر پختونخوا ارشد خان کے مطابق این ایس ون ٹیسٹ کے بغیرمریض کو ڈینگی وائرس کا شکار قرار نہیں دیا جا سکتا۔  انکا موقف ہے کہ ڈینگی کے معاملہ میں پولیو کی طرح پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

اسپتالوں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کو غلط قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی بتائی گئی تعداد کو کسی کو چیلنج کرنے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی


متعلقہ خبریں