’بھارت بالی وڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے‘

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک صرف بالی وڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت بالی وڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی ناکامی اس کی انتہاپسدانہ سوچ ہے اور انتہا پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خلا میں پہنچنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی سوچ بدلے۔

بھارت کا چاند پر جانے کا خواب گزشتہ روز بری طرح چکنا چور ہو گیا، بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز ’وکرم‘ سے رابطہ کھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہاں پر بیٹھے بھارتی وزیراعظم نریندی مودی سخت مایوسی کے عالم میں اٹھ کر چلے گئے۔

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت کے خلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے سیوان کا کہنا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔

خیال رہے امریکا، روس اورچین کے خلائی مشن چاند پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں