کشمیر بھارت کا کبھی نہیں ہوسکتا، رحمان ملک

دھرنے و احتجاج ہمیشہ سرپرائز کے ساتھ ختم ہوتے ہیں۔ رحمان ملک کا دعویٰ

اسلام آباد: سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر آپ کا کبھی نہیں ہو سکتا۔

عاشورہ سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کنڈلی نکال لو، مذاکرات کی میزپر بیٹھنا ہی ہوگا۔

رحمان ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کو جنگی مجرم کا خطاب ملنا چاہیے، اس کی حرکات کا عالمی سطح پر جواب دینا ہم پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت کو ہر جگہ اپنے وزیر کشمیر کی آواز بنا کر بیجھنے چاہیے۔

رحمان ملک نے کہا کہ آج یزید کی جگہ مودی نے سمبھالی ہوئی ہے، کشمیریوں کی آہ مودی کو لے ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی تقریر میں اقوام متحدہ سے قرار دادوں پر عمل کے لیے تاریخ کا مطالبہ کریں، صرف تقریر کا کوئی فائدہ نہیں، ہم 70 سال سے یہی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے التجاہ ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اپنا امریکہ کا ایجنڈا بیان کریں۔

محرم الحرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں عظیم قربانیاں کی یاد دلاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کو سبق کے طور پر یاد کرتے ہیں، یوم عاشور پر کشمیریوں کو نہیں بھلانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں