یوم بحریہ: دستاویزی فلم ’ضرب آب‘ ریلیز کردی گئی

ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی

اسلام آباد: پاکستان بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنی تیار کردہ دستاویزی فلم (ڈاکومنٹری) ’ضرب آب‘ ریلیز کردی ہے۔

ہم نیوزنے ترجمان پاک بحریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکو منٹری میں شہدا کی لازوال قربانیوں کے ساتھ ساتھ شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت اور غازیوں کے نقش قدم پہ چلنے والے نئے خون کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

جشن آزادی، پاک بحریہ نے نیا نغمہ جاری کر دیا

یوم بحریہ کے موقع پر جاری کردہ ضرب آب میں پاک بحریہ کے آفیسرز اورجوانوں کا وطن کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ضرب آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے جو ان کی آپریشنل صلاحیتوں کی عکاس بھی ہے۔  ڈاکو منٹری میں میرینز اور اسپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت و خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس تاریخی موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے و شجاعت کی یاد دلاتا ہے۔

پاک بحریہ سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ  آٹھ ستمبر کو پاکستان نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کے ساحل پر حملہ کیا اور دوارکا میں بھارتی ریڈاراسٹیشن کو تباہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سومنات کو جس جرات و دلیری کے ساتھ انجام دیا گیا تھا وہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاک بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا کھلا ثبوت جدید بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور اس کے عزائم ناکام بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں