شیخ رشید کی درخواست پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹسز

Islamabad high court

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 110-60 اور137 کو آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی استدعا میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری پارلیمانی افیئر اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی امیدواروں سے تمام معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

انھوں نے موقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر ووٹر کو مکمل معلومات حاصل کرنے کا اختیار ہےلیکن نئے انتخابی فارم میں کم معلومات طلب کی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ معلومات کے فارم سے نکالی جانے والی شقیں بحال کی جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے متعلقین کو نوٹسز جاری کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں