ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کی تیاریاں مکمل

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کے لیے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ مکمل کر لی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آج شروع ہونے والا اجلاس13 سمتبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔

اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کریں گے جب کہ بھارت کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہوں گے۔

اجلاس کے حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ، داخلہ اور چاروں صوبوں کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔

انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، قومی بچت، پاکستان پوسٹ کی بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹس بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

بینکنگ سیکٹر، نان بینکنگ سیکٹر اور فنانشل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کے نئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی مکمل کرلی گئی۔

پاکستان نے مالیاتی اداروں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ  اور انشورنس سیکٹر میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام پر اقدامات، ریئل اسٹیٹ سیکٹر، جیولرز اور قیمتی پتھروں کے تاجروں، معدنیات کی کانوں کی سپروائزری مستحکم بنانے کی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے ۔

بچت اسکیموں میں غیر قانونی سرمایہ کی روک تھام سے متعلق رپورٹ بھی تیار ہے۔


متعلقہ خبریں