نک جونس کے ساتھ مہوش حیات کی تصویر وائرل ہو گئی

'مجھے یہ اپنی بیوی سے تنگ لگتا ہے'

فائل فوٹو


پاکستان کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی تصویر پر ٹوئٹر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

مہوش حیات نے امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “یو ایس مینس اوپن سیمی فائنل کے دوران نک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے”۔

نک جونس کے ساتھ پاکستانی اداکارہ کی تصویر گزشتہ 24 گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ایک صارف اپنے تبصرے میں لکھا کہ یہ(مہوش حیات) کون ہیں؟ نک جونس کی پرستار یا پریانکا کی۔

حفصہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا”مجھے لگتا ہے یہ(پریانکا کے شوہر) بھی اپنی بیوی سے تنگ ہیں۔

ایک صارف نے بھارتی ادارکارہ کو ٹیگ کر کے لکھا ہوسکتا ہے آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بٹھیں۔

ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا’ نک جونس سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی ہے’۔

مہوش حیات کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کچھ لوگوں نے لکھا ‘آپ ایک اسلامی ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور لباس کے انتخاب میں اس کو ملحوظ خاطر رکھا کریں’۔


متعلقہ خبریں