حکومت کس مشیر کی کمپنیوں کو نواز نے جارہی ہے؟

حکومت کن دو کمپنیوں کو نواز نے جارہی ہے؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرچیزنگ کمیٹی(سی پی پی) اپنے ایک معاہدے میں ترمیم کر کے دو  ایسی کمپنیوں کو نوازنے جا رہی ہے جس میں اہم مشیر شراکت دار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں انہوں نے بتایا کہ سی پی پی دو کمپنیوں کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنے جا رہی ہے اور وہ ہیں روش(پاکستان )پاور لمیٹڈ اور آلٹن انرجی لیمٹڈ۔

روش پاور 3 سو میگا واٹ کا پرجیکٹ ہے جو پہلے گیس پر چلتا تھا۔ واجبات ادا نہ کرنے سے گیس کا کنکشن کٹ گیا اور بعد میں کیس چلتا رہا۔

اس کمپنی میں ڈسکون انجینرنگ کا 58 فیصد  شیئر ہے اور ڈسکون مشیرتجارت رزاق داؤد کی کمپنی ہے۔

دوسری کمپنی آلٹن انرجی پاکستان ہے جس کو فائدہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 2017 کے ریکارڈ کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد اس کمپنی کے چیئرمین اور تیمور داؤد اس کے چیف ایگزیکٹیو تھے۔

محمد مالک کے مطابق یہ سارے فیصلے سی پی پی کی کابینہ کمیٹی کرنے جا رہی ہے۔

پالیسی تبدیل ہونے کے بعد دونوں کمپنیاں گیس سے ایل این جی پر منتقل ہو جائیں گے اور حکومت پر لازم ہوگا کہ ان سے بجلی خریدے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نئی پالیسی سے دیگر کمپنیاں بھی مفید ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں مشیران جس ڈھٹائی سے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔

سینیئر صحافی نے کہا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیران خاص تو ترقی کر رہے ہیں لیکن ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

محمد مالک نے مشورہ دیا وزیراعظم کو چاہیے کہ اپنی معاشی ٹیم اور ناقدین کو آمنے سامنے بٹھائیں تاکہ سچ سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دیکھیں کہیں وہ معاشی غارت گروں( اکنامک ہٹ مین) کے نرغے میں تو نہیں۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ ان کے مشیران کیا کر رہے ہیں ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے کیوں کہ اس قسم کے لوگ ملازمت ختم ہونے کے بعد بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں