آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار  کے روز گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر آج موسم گرم رہے گا۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گوجرانوالہ، سرگودھا، حیدر آباد ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش  پنجاب: بھکر30، سیالکوٹ ( ائیرپورٹ 06)،  لیہ04 ، جھنگ 01، سندھ: نگر پارکر 30 ، بدین 16، گلگت بلتستان : گوپس میں 03  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں تربت 45، سبی 44 اور دادو 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں