حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون گرانے کا دعویٰ

عراق میں ملیشیا پر نامعلوم ڈرون کا حملہ: ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد؟؟؟

لبنان: حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون اس کے ہاتھ میں ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرئیلی ڈرون لبنان کے جنوبی شہر رمیہ میں گرایا گیا ہے جو سرحد کے قریب واقع ہے۔

مؤقر اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک ڈرون لبنان کی حدود میں گرا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل میں کشیدگی: لبنانی حکومت نے مدد کی اپیل کردی

اسرائیلی اخبار کے مطابق حزب اللہ کے نشریاتی ادارے ’المنار ٹی وی‘ پر باقاعدہ ویڈیو دکھائی گئی ہے جس می عربی زبان میں لکھا گیا ہے کہ تمھارا دفاعی نظام ہمارے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی تھی۔


متعلقہ خبریں